مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت پر عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے۔ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے اوآئی سی کو مسئلہ کشمیرپریکجا کیا، بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے، نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ کشمیرکے حالات معمول پرہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤپرلگانا چاہتا ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پردنیا کونوٹس لینا چاہیے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت پر عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پرلگانا چاہتا ہے۔
News ID 1894772
آپ کا تبصرہ